شیوساگر: کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' جمعرات کو ناگالینڈ سے شیواساگر ضلع کے ہلوتینگ کے راستے آسام میں داخل ہوئی۔ راہل گاندھی نے صبح سویرے ناگالینڈ کے ٹولی سے بس میں سفر دوبارہ شروع کیا اور تقریباً 9:45 بجے آسام پہنچے۔ شیو ساگر ضلع کے علاقے میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے راہل گاندھی کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں ریاست میں آٹھ روزہ سفر کے لیے قومی پرچم آسام کانگریس کے رہنماؤں کے سپرد کیا گیا۔
-
VIDEO | Congress MP @RahulGandhi continues his Bharat Jodo Nyay Yatra from Nagaland's Tuli to Assam's Jorhat.#BharatJodoNyayYatra pic.twitter.com/1Jsq0k3tXH
— Press Trust of India (@PTI_News) January 18, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">VIDEO | Congress MP @RahulGandhi continues his Bharat Jodo Nyay Yatra from Nagaland's Tuli to Assam's Jorhat.#BharatJodoNyayYatra pic.twitter.com/1Jsq0k3tXH
— Press Trust of India (@PTI_News) January 18, 2024VIDEO | Congress MP @RahulGandhi continues his Bharat Jodo Nyay Yatra from Nagaland's Tuli to Assam's Jorhat.#BharatJodoNyayYatra pic.twitter.com/1Jsq0k3tXH
— Press Trust of India (@PTI_News) January 18, 2024
ناگالینڈ میں یاترا کے دوران راہل گاندھی نے عوام سے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلے نو سالوں میں ناگالینڈ کے سیاسی مسئلہ کو حل کرنے کی ذرہ برابر بھی کوشش نہیں کی اور نہ ہی ناگالینڈ کی عوام کی جانب مرکزی حکومت نے کوئی توجہ دی۔ اس دوران راہل گاندھی نے شمال مشرقی ریاستوں میں مختلف مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کا بھی مودی حکومت پر الزام عائد کیا۔
مزید پڑھیں: ’بی جے پی کے لبوں پر رام ہے اور بغل میں چھری‘ منی پور میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آغاز
واضح رہے کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں 6,713 کلومیٹر طویل بھارت جوڑو نیائے یاترا کا 14 جنوری کو منی پور سے آغاز ہوا اور 20 مارچ 2024کو ممبئی میں یہ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا آسام میں 25 جنوری تک جاری رہے گی۔ 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کے ذریعہ 15 ریاستوں کے 110 اضلاع کا احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے۔