ETV Bharat / state

آسام پولیس کا تبلیغی جماعت کے ارکان کو انتباہ

آسام پولیس کی جانب سے نظام الدین تبلیغی مرکزاور بیرون ریاست سے واپس ریاست لوٹے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر سامنے آنے کی آخری باراپیل کی ہے۔

Assam police
Assam police
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 7:17 PM IST

Updated : Apr 7, 2020, 7:42 PM IST

آسام پولیس نے آخری بار نظام الدین تبلیغی مرکز سے واپس آئے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سامنے آئیں اور اپنا چیک اپ کرائیں، پولیس نے کہا کہ لوگ اگر خود کووڈ انیس کے چیک اپ کے لیے باہر نہ آئیں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے ایک ہنگامی نوٹس جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے 'نظام الدین تبلیغی مرکز سے واپس آئے لوگ اور بیرون ریاست سے آئے لوگوں سے یہ آخری اپیل ہے ، وہ خود سامنے آئیں اور کووڈ انیس کے لیے اپنا چیک اپ کرائیں'۔

نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے 'سبھی لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ کل صبح اپنے علاقے میں موجود پی ایچ سیز میں اپنا چیک اپ کروائیں ، اس کے علاوہ وہ انتظامیہ کو اپنے بارے میں 104 نمبر پر رابطہ کر کے اطلاع بھی کر سکتے ہیں'۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے 'اگر کسی نے اس حکم پر عمل نہیں کیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

اس سے پہلے آسام کے وزیر صحت ہیمنتا بسوا شرما نے کہا 'تبلیغی اجتماع سے آئے لوگ اگر خود بہ خود باہر نہ آئے تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی'۔

Last Updated : Apr 7, 2020, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.