آج صبح آسام کے ضلع باغ جان کے علاقے میں واقع آئل انڈیا لیمیٹیڈ کے کنویں میں ہوئی آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ اس آتشزدگی سے قرب و جوار کے علاقے میں خوف ہراس کا ماحول ہے۔
آگ کی شدت کا اندازہ اسی سے لگایا جکا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ سے چار کیلو میٹر کے فاصلے سے مقام واردات سے دھویں کی لپٹیں نظر آرہی تھیں۔
ریا ستی وزیر صنعت چندر موہن ریڈی مذکور علاقہ کا دورہ کرکے حا لات کا جالزہ لیں گے ۔
باغ جان علاقے کے مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس آتشزدگی کے سبب پچاس مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی ایام سے گیس لیک ہونے کے سبب مچھلیاں، پرندے اور کئی جانور ہلاک ہوگئے تھے۔
ریا ستی وزیر ماحولیات پریملسکلبیدیا نے کہا کہ ریا ستی حکومت اس معاملہ پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال قابو میں ہے ۔ ریاست کے وزیراعلی سر بانند سو نو وال مرکزی وزرا سے اس معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ کے سب اس تک تقریبا 66 افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔