گوہاٹی: آسام میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چھ لوگوں کی موت ہوجانے سے ریاست میں سیلاب سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے۔ آسام میں سیلاب کی صورت حال اتوار کو مزید خراب ہوگئی، جس میں دو بچوں سمیت مزید چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ Assam Floods: Death Toll Rises To 24
آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کل ناگون ضلع میں چار افراد ڈوب گئے۔ ہوجائی ضلع کے ڈوبوکا میں ایک شخص، کچھار ضلع کے سلچر میں ایک بچہ سیلاب کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگیا۔ دریں اثنا، آسام کے 27 اضلاع میں سیلاب سے سات لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
آسام کا ناگون ضلع سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں تقریباً 3.5 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع کچھارمیں 2.3 لاکھ اور ہوجائی میں 58 ہزار سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
یواین آئی۔