ملک کے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر صبح مشرقی آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں کم شدت والے چار دھماکے ہوئے لیکن خوش قسمتی سے ان دھماکوں میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس معاملے میں یونائیٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام(آئی) نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
الفا(آئی) کی جانب سے جاری کردہ نوٹ میں لیفٹیننٹ جوائے اکسوم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے الفا(آئی) نے ہی کئے ہیں۔