ETV Bharat / state

Bru Agreement امت شاہ نے برو معاہدہ کے نفاذ کا جائزہ لیا - برو ریفیوجی معاہدہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں تریپورہ سی ایم کے ساتھ برو ریفیوجی معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ Amit Shah with Tripura CM in Delhi

امت شاہ نے برو معاہدہ کے نفاذ کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 8:07 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ برو ریفیوجی معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مرکزی اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔جائزہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جنوری 2020 میں دستخط کیے گئے برو ریفیوجی معاہدے کے نفاذ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ Amit Shah Meet Tripura CM

اس معاہدے کے تحت میزورم سے بے گھر ہونے والے برو کمیونٹی کے لوگوں کو تریپورہ میں دوبارہ آباد کیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت بے گھر ہونے والے کنبوں کو معاوضہ دینے کا بھی بندوبست ہے۔ اب تک تقریباً 7000 کنبوں کے 37000 سے زائد افراد کی باز آبادکاری کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Naga Peace Talks ناگا مسائل کے حل پر قیاس آرائی کی رپورٹ، وزارت داخلہ

اس کے علاوہ دیگر افراد کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔ تقریباً ڈھائی ہزار افراد کے لیے مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان لوگوں کو آدھار نمبر اور ووٹر شناختی کارڈ بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.