ETV Bharat / state

Badruddin Ajmal in Lok Sabha رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل کا بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف انتباہ

اے آئی یو ڈی ایف ایم پی بدرالدین اجمل نے بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مذہب کے نام پر نفرت پھیلا کر کمزور کیا جارہا ہے۔ ملک میں سیاست کرنے کا حق سبھی کو ہے لیکن مذہب کے نام پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

aiudf mp badruddin ajmal
اے آئی یو ڈی ایف ایم پی بدرالدین اجمل
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 5:55 PM IST

Updated : Aug 10, 2023, 6:30 PM IST

اے آئی یو ڈی ایف ایم پی بدرالدین اجمل

حیدر آباد: آسام کے سرکردہ مسلم رہنما اور آل انڈیا یونائٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل نے لوک سبھا میں نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بولتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے سے کمزور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے کا حق سبھی کو ہے لیکن مذہب کے نام پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

بدرالدین اجمل نے کہا کہ منی پور میں جو واقعات سامنے آئے وہ انسانیت کو شرمسار کر رہے ہیں اور ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہئے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ انہون نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں بھارت پر لگی ہوئی ہیں لیکن منی پور جیسے حالات ملک کی شبیہہ کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کی عزت محفوظ نہیں ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ ایک شخص کسی خاتون کی عزت تار تار کرتا تھا لیکن اب یہ گھناؤنا عمل اجتماعی طور پر کیا جاتا ہے، عورتوں کی عزت محفوظ نہیں ہے، انکی زندگیاں تباہ وبرباد کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی پور پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں اور الزام عائد کرنے والوں کو دیکھنا چاہئے کہ کہیں انکا ہی قصور نہ نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ دھرم کے نام پر جو نفرت پھیلائی جارہی ہے اس سے اللہ نہ کرے کہیں ایسا دن نہ آجائے جب یہ ملک ہر سطح پر لڑائی جھگڑوں کی لپیٹ میں آجائے گا۔ بھائی بہن کے ساتھ لڑے گا اور چھوٹے، بزرگوں کے ساتھ دست و گریباں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت ملک کی جڑوں تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسام سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو بولنے کا اختیار ہے لیکن بھڑکاؤ بھاشن (اکسانے والی تقریریں) نہیں کی جانی چاہئیں جس سے فرقہ وارانہ ماحول پیدا ہو۔ انہوں نے ہریانہ میں پیش آئے حالیہ واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ایک طرفہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ حکام کو غیر جانبداری سے کام لینا چاہئے۔ اجمل نے کہا کہ اقتدار پائیدار نہیں ہے ۔ جو لوگ آج حکمران بنے بیٹھے ہیں، ہوسکتا ہے کہ انکی جگہ کل کوئی اور آجائے۔

Last Updated : Aug 10, 2023, 6:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.