وزیر اعظم نریندر مودی جنوری کے آخری ہفتے میں اپنی کابینہ میں توسیع کر سکتے ہیں ۔
تیس مئی 2019 کو اپنی دوسری مدت کا ر شروع کرنے کے بعد سے مودی حکومت نے اپنی کابینہ میں توسیع نہیں کی ہے، تین مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہ چکی محترمہ سنگما مرکزی وزیر کرن رجیجو اور رامیشور تیلی کے بعد شمال مشرقی ریاستوں سے آنے والی تیسری وزیر بن سکتی ہیں ۔
محترمہ سنگما سے مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کے سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے اسے محض افواہ قرار دیا ۔
سابق لوک سبھا اسپیکر پی اے سنگما کی چھوٹی بیٹی اگاتھا سنگما نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں میگھالیہ کے سابق وزیر اعلی مکل سنگما کو ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی ۔
محترمہ اگاتھا میگھالیہ کے وزیر اعلی كونارڈ کے سنگما کی چھوٹی بہن ہیں ۔