سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد آسام کے گولپارہ اور کوکراجھار حراستی مراکز سے مجموعی طور پر 57 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
عہدیداران نے کہا 'عدالت عظمی نے ان مراکز میں دو سال سے زیادہ وقت گزارنے والوں کو رہا کرنے کی ہدایت جاری کی تھی'۔
سپرنٹنڈنٹ اروپ کمار فوکن نے بتایا 'اٹھارہ اپریل کے بعد سے گولپارہ حراستی مرکز سے اکتالیس قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے'۔
پولیس نے بتایا 'کوکراجہار حراستی مرکز سے اب تک چھ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے'۔
بدھ کے روز این جی او سٹیزن برائے انصاف اور امن نے نو قیدیوں کی رہائی میں سہولت فراہم کی۔ ان قیدیوں چھ گولپارہ کیمپ سے اور تین کوکراجہار مرکز سے ریلیز کیے گئے افراد شامل ہیں۔
چی جے پی آسام کے ریاستی کوآرڈینیٹر زمسار علی نے بتایا 'رہائی پانے والے قیدی، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، کا تعلق چیرنگ اور بونگیگن اضلاع سے ہے'۔
گوہاٹی ہائی کورٹ نے 15 اپریل کو ہدایت کی تھی کہ زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو ایک ہفتے کے اندر رہا کیا جائے۔
آسام میں چھ حراستی کیمپ ہیں جن میں 802 قیدی موجود تھے۔