ETV Bharat / state

آسام کی پانچ سیٹوں کے لیے میدان میں 31 امیدوار - راجیہ سبھا نشست پر ضمنی انتخابات

30 اکتوبر کو آسام کی پانچ اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے 31 امیدوار میدان میں ہیں۔

31 candidates in fray for bye-election to Assam
آسام کی پانچ سیٹوں کے لیے 31 امیدوار میدان میں
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 5:42 PM IST

گوسائیگاؤں، بھبانی پور، تمول پور، ماریانی اور تھورا سیٹوں پر ضمنی انتخابات 30 اکتوبر کو ہوں گے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق ووٹوں کی گنتی 2 نومبر کو ہوگی۔

ضمنی انتخاب میں کل 7،96،456 ووٹر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں سے 4،03،374 مرد، 3،93،078 خواتین اور چار تیسری جنس ووٹر ہیں۔ وہیں پوسٹل ووٹرز کی کل تعداد 3،165 ہے جبکہ 8،864 ووٹر 80 برس سے زیادہ عمر کے ہیں جبکہ 4،998 ووٹر معذور ہیں۔ ترمیم کے بعد ووٹر لسٹ میں کل 43،229 ووٹرز شامل کیے گئے۔

گوسائیگاؤں اور تمول پور کے منتخب ایم ایل اے کی موت کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب یہ سیٹیں بھبانی پور، ماریانی اور تھورا کے ایم ایل اے کے استعفی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

سابق وزیر اعلیٰ سربانند سونووال نے حال ہی میں راجیہ سبھا نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے اور اس کی وجہ سے انہوں نے مجولی سے اپنی نشست خالی کی تھی۔

آسام کی 126 نشستوں والی اسمبلی میں بی جے پی کے 59 ایم ایل اے ہیں جبکہ اس کی اتحادی اے جی پی اور یو پی پی ایل کے بالترتیب نو اور پانچ ایم ایل اے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.