ETV Bharat / state

ناگالینڈ: کورونامتاثرین کی تعداد 359 ہوئی - محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ سرکاری بلیٹن

ناگالینڈ میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ریاست میں کورونا کے 29 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 359 ہوگئی ہے۔

29 new cases of corona, 359 patients in kohima nagaland
ناگالینڈ میں کورونا کے 29 نئے معاملے، مریضوں کی تعداد 359 ہوئی
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 1:49 PM IST

ریاست ناگالینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا انفیکشن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ سیکریٹری داخلہ ابھیجیت سنہا نے کووڈ۔19 کی باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ ریاست میں کورونا کے مزید 29 نئے معاملوں کی اطلاع ملی ہے، جن میں سے 15 کیس کوہیما، دو جنہیبوٹو اور 12 کوہیما کے قریب جکھاما فوجی چھاؤنی سے ہیں۔

کل تک ریاست میں 148 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا انفیکشن کے 211 مریض فعال ہیں۔ مسٹر سنہا نے بتایا کہ کووڈ-19 ہسپتالوں میں تمام کورونا مثبت مریضوں کا علاج ہو رہا ہے اور یہ تمام معاملات بغیر علامات کے ہیں۔

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ سرکاری بلیٹن کے مطابق، بیماریوں کی نگرانی کے مربوط پروگرام کے تحت ضلع پیرن میں سب سے زیادہ 83 کورونا کے کیسز پائے گئے ہیں اور اس کے بعد کوہیما میں 48، دیماپور میں 38، مون میں 23 اور تونسنگ اور توینسانگ اور جنہیبوٹو اضلاع میں تین تین معاملے پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.