آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے متصل ضلع کمروپ میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن ضلع میں 2506 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
ضلع کے محکمہ صحت کے جائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر این ایس تشیا کا کہنا ہے 'ہم نے رنگیا بلاک کے پی ایچ سی میں 381، کملا پور بلاک کے پی ایچ سی میں 322 اور 122 افراد کو بھیدیا بلاک کے پبلک ہیلتھ سینٹر میں قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے'۔
انہوں نے کہا 'اس کے علاوہ ضلع میں پانچ ماڈل ہسپتالوں میں 159 بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے، رنگیا ریلوے پالیکلینک میں 20 بیڈ بھی اس میں شامل ہیں۔
وہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح کے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ لاک ڈاؤن کو برقرار رکھا جاسکے۔
ضلع انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا 'ضلع میں سبھی میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہائی الرٹ پر ہیں اور وہ سبھی منسیپل علاقوں میں گشت لگا رہے ہیں، اس کے علاوہ حکومت کے حکم کے مطابق ضروریات کے سامان والی سبھی دکانیں وقت کے مطابق کھولی اور بند کی جارہی ہیں'۔
وہیں حکومت کی جانب سے لوگوں سے گذارش کی جارہی ہے کہ عوام لاک ڈاؤن کے حکم کو فالو کرے، تاکہ کورونا وائرس سے نمٹا جا سکے۔