ETV Bharat / state

آسام: بھیڑ نے نوجوان کو ہلاک کر دیا - اسکوٹر کی ٹکر

آسام میں ایک نوجوان کو ہلاک کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسکوٹر کی ٹکر سے تین افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایک بھیڑ نے نوجوان کو ہلاک کردیا تھا۔

24-year-old beaten to death in Assam tea garden after his scooty hits 3 workers
آسام میں بھیڑ نے نوجوان کو ہلاک کردیا
author img

By

Published : May 31, 2020, 11:13 PM IST

جوراٹ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مرینال تالقدار نے بتایا کہ 9 نوجوان سالگرہ پارٹی منانے کےلیے تین اسکوٹیز اور دو بائکز پر گابرو ٹی اسٹیٹ جارہے تھے اور وہ نشہ کی حالت میں تھے۔

انہوں نے راستہ میں ایک بائیک کو ٹکر دیدی جس پر دو خواتین اور ایک شخص سوار تھا جبکہ ٹکر کی وجہ سے یہ تینوں شدید زخمی ہوگئے، فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

ورکرز کو ٹکر دینے کے بعد دو نوجوان چھوڑ کر تمام فرار ہونے میں کامیاب رہے تاہم موقع پر موجود دوسرے ورکرز نے ان دو نوجوانوں کو بری زدوکوب کیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور دونوجوانوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلہ میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.