ETV Bharat / state

Manipur Violence 'منی پور تشدد میں تقریباً 20 ہزار افراد بے گھر ہوگئے'

author img

By

Published : May 6, 2023, 7:08 AM IST

منی پور کے ڈی جی پی پی ڈونگل نے تشدد کی صورتحال سے متعلق اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ منی پور تشدد میں اب تک 20000 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

امپھال: منی پور میں پھوٹنے والے تشدد پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک تقریباً 15000 سے 20000 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ منی پور کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پی ڈونگل نے جمعہ کو اس معاملے کی جانکاری دی۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ ریاست میں اب تک ریپڈ ایکشن فورس (سی آر پی ایف، بی ایس ایف، پیرا ملٹری) کی 14 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ نیم فوجی دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پی ڈونگل نے کہا کہ اب تک ہم 15000 سے 20000 متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ پولیس سے چھینے گئے ہتھیاروں کو جلد از جلد واپس کریں اور سرینڈر ہوجائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ ہتھیاروں کے ساتھ خودسپردگی نہیں کریں گے تو انہیں قانون کی گرفت میں آنے کے ساتھ ہی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کے حوالے کرنے پر بھی این آئی اے عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ پولیس پہلے ہی 23 حساس تھانہ کے علاقوں کی نشاندہی کر چکی ہے۔ شورش زدہ علاقوں میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کے علاوہ سینئر پولیس افسران نے حالات پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔ حال ہی میں ریاست کے حالات میں معمولی بہتری آئی ہے۔ ڈی جی پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں۔اسی دوران ڈی جی پی نے کہا کہ چورا چاند پور میں گینگ ریپ کی افواہ تھی۔ جمعرات کو مظاہرین کے حملے میں زخمی ہونے والے بی جے پی ایم ایل اے ونگجاگین والٹے اب بھی ہسپتال میں داخل ہیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ وہ فی الحال خطرے سے باہر ہے۔ اسے (ونگجاگین والٹے) کو ریاست سے باہر لے جایا گیا۔ ہمیں سخت احکامات ملے ہیں کہ اگر کوئی غلطی کرے گا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ فوج کو فلیگ مارچ کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ وہیں دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مہیندر راوت نے گزشتہ شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں 48 گھنٹوں کے بعد تشدد پر قابو پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ھفوج امن کی اپیل کرتی ہے اور تمام برادریوں سے تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Manipur violence حکومت نے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.