نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جسے دیگر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ طلبا اس بل کے خلاف آج شام 4 بجے تک شٹ ڈاؤن کا مشاہدہ کریں گے۔
آسام ، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ میں سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔
اس بل سے ارونا چل پردیش، ناگا لینڈ اور میزورم کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے جبکہ آسام، تریپورہ اور میگھالیہ کی شمال مشرقی ریاستوں کے قبائلی علاقوں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
آسام میں پوری آبادی کی شہریت کے دستاویزات کی جانچ کے بعد انیس لاکھ ساٹھ ہزار باشندوں کو شہریت کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان میں غالباً اکثریت بنگالی بولنے والے باشندوں کی ہے۔