ڈپٹی چیف الیکشن افسر لکین کویو نے بتایا کہ ریاست کے آٹھ اضلاع میں ان پولنگ مراکز پر صبح چھ بجے پھر سے ووٹنگ شروع ہوئی جو دوپہر دو بجے تک چلے گی۔ صبح دس بجے تک ان مراکز پر 49.81فیصد پولنگ ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران کہیں سے بھی الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں گڑبڑی کی شکایت نہیں ملی ہے اور تمام مقامات پر پرامن طریقہ سے پولنگ جاری ہے۔
عام انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 11اپریل کو اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی کے لئے ایک ساتھ ہوئی پولنگ میں 77.38فیصد ڈالے گئے تھے۔ پھر سے ووٹ ڈالے جانے کے بعدووٹوں کے فیصد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ 2014کے انتخابات میں ریاست میں تقریبا 77فیصد پولنگ ہوئی تھی۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان 23مئی کو ایک ساتھ کیا جائے گا۔