ETV Bharat / state

وشاکھاپٹنم گیس لیک معاملہ: کمیٹی کی میعاد میں توسیع - رپورٹ پیش کرنے کی مدت بڑھادی گئی

آندھرا پردیش حکومت نے وشاکھاپٹنم گیس لیک واقعے سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے ہائی پاور کمیٹی کو 22 جون تک توسیع دی ہے۔

وشاکھاپٹنم گیس لیک واقعے کی تحقیق
وشاکھاپٹنم گیس لیک واقعے کی تحقیق
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 5:45 PM IST

آندھرا پردیش حکومت نے وشاکھاپٹنم گیس لیک کے واقعے سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے ہائی پاور کمیٹی کو 22 جون تک توسیع دی ہے۔

گیس لیک واقعے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ مزید چار افراد کو بھی کمیٹی میں نامزد کیا گیا ہے۔

ہائی پاور کمیٹی میں مزید چار ارکان نامزد کیے گئے ہیں جو گزشتہ ماہ وشاکھاپٹنم کے ایل جی پولیمر پلانٹ میں گیس لیکیج کے واقعے کی تحقیقات کریں گے۔

آندھراپردیش حکومت کے 9 جون کو جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق ، آٹھ مئی کو قائم ہونے والی اس کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 22 جون تک کا وقت دیا گیا ہے۔

اسپیشل چیف سکریٹری ای ایف ایس اینڈ ٹی نیربھ کمار پرساد کی سربراہی میں ، کمیٹی گیس لیک اور بحالی امور کا بھی جائزہ لے گی۔

اس کمیٹی میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے چار تکنیکی ماہرین ہیں - ایس کے نائک ، ڈائریکٹر جنرل ، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) ، بھرت کمار شرما ، ریجنل ڈائریکٹر ، سی پی سی بی۔ آر کے ایلنگوان، ڈائریکٹر جنرل ، ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی اور انجن رائے شامل ہیں۔

آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم کے گاؤں آر آر وینکٹا پورم گاؤں میں ایل جی پولیمر یونٹ سے اسٹیرن گیس کے اخراج کے نتیجے میں7 مئی کو ایک درجن افراد ہلاک ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.