ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: بجلی کی کھپت میں اضافہ - آندھرا پردیش

گرمی کی شدید لہر کے سبب گزشتہ دس دنوں کے دوران آندھرا پردیش میں ایئر کنڈیشنز،ایئر کولرس اور دیگر آلات کے استعمال کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔

بجلی کی کھپت میں اضافہ
author img

By

Published : Apr 28, 2019, 3:44 PM IST

حکومتی ذرائع کے مطابق ماہ اپریل کے دوران بجلی کی کھپت 192 ملین یونٹ تک جاپہنچی ہے اور اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے ایئر کنڈیشنز،ایئر کولرس اور دیگر آلات کے استعمال کے سبب بجلی کی کھپت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں یومیہ 8354 میگا واٹس بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور بجلی کی کمپنی ڈسکام نے صارفین کو بلا وقفہ بجلی کی سپلائی کے اقدامات کئے ہیں۔

بجلی کمپنی ٹرانسکو کے عہدیداران نے کہا کہ تھرمل پاور اسٹیشن کے ذریعہ 68.9 ملین یونٹس، ہائیڈرو پاور یونٹس کے ذریعہ 5.57 ملین یونٹس، گیس کے ذریعہ بجلی کی تیاری کے ذریعہ 26.9 ملین یونٹس بجلی کی پیداوار کی جارہی ہے۔

نیشنل تھرمل پاور اسٹیشن کے ذریعہ 59.6 ملین یونٹس بجلی حاصل ہو رہی ہے، بجلی کی بڑھتی طلب کے پیش نظر جینکو کمپنی دیگر ریاستوں سے 14 ملین یونٹس بجلی کی خریداری کر رہی ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.