اننت پور ضلع کے کدیری اولڈ چیئرمین اسٹریٹ میں زیر تعمیر دو عمارتیں (two buildings collapsed) منہدم ہوگئیں۔ اس واقعے میں دو بچے ہلاک اور 13ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ جب کہ دیگر عمارت کے ملبے میں دب گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ 15 میں سے 6 افراد کو بحفاظت ملبہ سے نکال لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک عمارت منہدم ہوکر اس کے ساتھ والی دوسری عمارت پر گر گئی۔ جس کے سبب دوسری عمارت بھی گر گئی۔ ایک گھر میں آٹھ جب کہ دوسرے گھر میں سات افراد رہائش پذیر تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
ملبے تلے کل 15 افراد دب گئے۔ افسران نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ایڈیشنل ایس پی رام کرشنا پرساد، آر ڈی او وینکٹ ریڈی جائے وقوع کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ایک زیر تعمیرعمارت منہدم ہو کر اس کا ملبہ اس سے متصل دو مکانات پر گر پڑاجس کے نتیجہ میں دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے اور ملبے کے نیچے مزید 12 افراد پھنس گئے۔یہ سانحہ اننت پور ضلع کے کدری میں پیش آیا۔ اولڈ چیئرمین اسٹریٹ علاقے میں زیر تعمیر عمارت اس سے متصل دو عمارتوں پر گر گئی۔ اس واقعہ میں ایک گھر کے 8اور دوسرے گھر میں 7افراد ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے ساتھ ہی گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ ایڈیشنل ایس پی رام کرشنا پرساد اور آردیو وینکٹاریڈی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ ملبے کو ہٹانے کے لیے امدادی کام جاری ہیں۔ ریونیو پولیس افسران کی موجودگی میں ملبہ صاف کیا جارہا ہے۔