ریاست میں 43 نئے کیسز کے بعد کورونا متاثرین کی کل تعداد 1930 ہوگئی ہے جبکہ 887 کورونا مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریضوں کی موت کے بعد اب تک مرنے والی کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔
43 نئے کیسز میں 3 کا تعلق اننت پور سے، 11 کا چتور سے، 2 کا گنٹور سے، 16 کا کرشنا سے، 6 کا کرنول سے اور 5 کا وشاکھاپٹنم سے بتایا جارہا ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے چار اضلاع میں کرنول ( 553)، گنٹور (376 )، کرشنا (338 ) اور اننت پور ( 102) شامل ہیں۔
کوویڈ۔19 سے اب تک اننت پور میں 4، گنٹور میں 8 ، کرشنا میں 13، کرنول میں 15، نیلور میں 3 اور وشاکھاپٹنم میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔