حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں میڈیکل کالج کے تین طلباموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے سٹی پلی کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری،کار سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کر رہا تھا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین طلبا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے اس مصروف روٹ پر حادثہ کی شکار کار کو ہٹاتے ہوئے ٹریفک کے لئے بحال کیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے یہ تینوں میڈیکل طلباء پی ای ایس اسپتال میں بطور ڈاکٹر کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ جنوری 2023 میں ضلع چتور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے میں ایک دس ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔ یہ حادثہ چتور ضلع کے گنگاورم میں اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی مال بردار گاڑی کو ایک کار نے ٹکر دے دی۔ واضح رہے کہ نومبر 2022 میں آندھرا پردیش کے چتور میں سڑک حادثے میں کونڈاگاؤں ضلع میں رہنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد اور ڈرائیور ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ لاشوں کو گاڑی سے نکالنے کے لیے گاڑی کو کاٹ کر باہر نکالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Chittoor Road Accident چتور سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
یو این آئی