ETV Bharat / state

امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 84ویں دن میں داخل ہوگیا - amravati protest news

ریاست کے تین دارالحکومتوں کی تجویز کے خلاف آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 84ویں دن میں داخل ہوگیا۔

امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 84ویں دن میں داخل ہوگیا

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 2:25 PM IST

دارالحکومت امراوتی کے علاقہ مندڈم میں مہادھرنا کیمپ جاری ہے جس میں سینکڑوں کسان اور خواتین حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک احتجاجی کسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 'جمہوریت میں ووٹ دینے کا تمام کو حق حاصل ہے۔'

ریاست میں جلد ہی ادارہ جات مقامی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس احتجاج سے حکمران جماعت کیوں خوفزدہ ہے؟ انہوں نے چیلنج کیا کہ ادارہ جات مقامی کے انتخابات امراوتی میں کرواتے ہوئے حکمران جماعت کامیابی حاصل کرے۔

انہوں نے کہاکہ 'عوام کو فائدہ پہنچانے کے بجائے عوام کو نقصان سے دوچار کیاجارہا ہے۔

ایک اور احتجاجی خاتون نے کہا کہ 'دارالحکومت امراوتی کے دیہاتوں سے ووٹ مانگنے سے وائی ایس آر کانگریس کے رہنما اور وزرا خوفزدہ ہے، کسانوں نے الزام لگایا کہ تین دارالحکومتوں کے اعلان کے ذریعہ وزیراعلی ریاست کو تقسیم کررہے ہیں۔

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اس اعلان کو فوری طورپر واپس لے۔ اس احتجاج کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.