اس موقع پر وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، ہندو گروپ کے صدرنشین این رام اور وزیرتعلیم سریش نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
وزیراعلی نے شمع روشن کرکے اس پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این رام نے کہا کہ 'ریاست کے سرکاری اسکولز میں انگریزی ذریعہ تعلیم کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کے غریب بچوں کو کافی مدد ملے گی۔'
جگن موہن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں خواندگی کی شرح اور اس سلسلہ میں اعداد و شمار پیش کیے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی میں خواندگی کی شرح 33فیصد ہے جبکہ قومی خواندگی کی شرح 27فیصد ہے۔
انہوں نے کہاکہ روس کے 81 فیصد اور چین کے 50 فیصد کے اعلی تعلیم کے اندراج کے مقابلہ بھارت میں اعلی تعلیم میں طلبہ کے اندراج کا فیصد 23 ہے۔
انہوں نے کہاکہ اے پی میں انگریزی میڈیم کی تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولس میں تلگو کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔ اس اسکیم کے پہلے مرحلہ میں اول تا چھٹی جماعت کے طلبہ کو انگریزی میں تعلیم فراہم کی جائے گی اور بعد ازاں اس کی توسیع اونچی جماعتوں تک ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے حصہ کے طورپر معیاری غذابچوں کو فراہم کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت بچوں کو اسکولز بھیجنے والی والدہ کو 15000روپئے کی مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ڈگری کے کورس کو تین برس سے بڑھا کر چار برس کر دیا گیا ہے جس کو ڈگری آنرس کا نام دیا گیا ہے جبکہ بی ٹیک میں بھی ایک برس کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کو انجینئرنگ آنرس کا نام دیاگیا ہے۔