ETV Bharat / state

کرنول میں دلہا کورونا مثبت پایا گیا

دلہے کے کورونا سے مثبت پائے جانے کے بعد شادی کے دوسرے دن ہی نوبیاہتا جوڑا الگ تھلگ مرکز منتقل کر دیا گیا۔ شادی میں شرکت کرنے والے رشتہ داروں کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا۔

کرنول میں دلہا کورونا سے مثبت پایا گیا
کرنول میں دلہا کورونا سے مثبت پایا گیا
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 2:14 PM IST

یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔ ضلع کے پاتی کونڈہ منڈل کے مری منو تانڈہ کے رہنے والا نوجوان حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ملازمت کرتا تھا۔ اس نے کورونا وائرس کی طبی جانچ کروائی تاہم اس کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی اس کی شادی اس ماہ کی 10 تاریخ کو ویلدورتی منڈل کے ایل تانڈہ کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی۔

اسی رات استقبالیہ پروگرام میں دلہے کی صحت خراب ہوگئی۔ اسی وقت اس کے کورونا سے مثبت پائے جانے کی اطلاع ملی جس کے بعد عہدیداروں نے اس نوبیاہتا جوڑے کو پاتی کونڈہ منتقل کردیا۔

اس تقریب میں شرکت کرنے والے رشتہ داروں اور نئے جوڑے کے ساتھ کھانا کھانے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے عہدیداروں نے اس علاقہ کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا۔ ساتھ ہی 70 خاندانوں سے مختلف نمونے حاصل کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.