آندھرا پردیش کی دارالحکومت امراوتی کے مندادم میں احتجاجی کسان ڈی ایس پی ویرا ریڈی کے پیروں میں گر پڑے، جس کے جواب میں ڈی ایس پی کسانوں کے پیروں میں گر پڑے اور گزشتہ روز پولیس کی جانب سے خواتین کے ساتھ کیے گئے نامناسب رویہ پر معذرت خواہی کی۔
ان کسانوں نے کہا کہ اس احتجاج کو ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کسانوں اور مزدوروں نے جمعہ کو خواتین کی جانب سے کیے گئے پُرامن احتجاج کے موقع پر پولیس کی خواتین سے زیادتی کی شدید مذمت کی۔
پولیس نے احتجاج کے لیے کسانوں کو اجازت نہیں دی جس کے نتیجہ میں کسانوں اور پولیس میں بحث وتکرار بھی ہوئی۔ جمعہ کو احتجاج کے موقع پر پولیس نے مندادم علاقہ کی احتجاجی خواتین کو زبردستی طور پر وین میں بٹھا دیا تھا۔
ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے لیڈروں نے اس واقعہ کی شکایت قومی انسانی حقوق کمیشن سے کی تھی۔