ETV Bharat / state

تیلگودیشم کے ارکان اسمبلی سیاہ شرٹس پہن کر اسمبلی پہنچے

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 2:19 PM IST

اپوزیشن رہنما این چندرابابونائیڈو کی زیرقیادت پارٹی کے ارکان اسمبلی نے تیلگودیشم کے بانی و متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے۔

تلگودیشم کے ارکان اسمبلی سیاہ شرٹس پہن کر اسمبلی پہنچے

اے پی اسمبلی سیشن کے آغاز کے موقع پر اصل اپوزیشن تلگودیشم کے ارکان اسمبلی سیاہ شرٹس پہن کر ایوان پہنچے۔

قبل ازیں اپوزیشن رہنما این چندرابابونائیڈو کی زیرقیادت پارٹی کے ارکان اسمبلی نے تلگودیشم کے بانی و متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے۔

ان ارکان اسمبلی نے پارٹی کے رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج سیاہ شرٹس پہنے اور ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ریلی کی شکل میں اسمبلی پہنچے۔

ان ارکان اسمبلی کی قیادت چندرابابو کے فرزند نارالوکیش نے کی۔ ریلی میں تلگودیشم کے ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل نے بھی شرکت کی جنہوں نے نعرے لگائے کہ 'ایک موقع دینے کی خواہش کرتے ہوئے حکومت میں آنے والی تباہی کی سیاست کی ہے۔'

اس موقع پر پارٹی کے رکن اسمبلی این راما نائیڈو نے کہا کہ 'شخصی ایجنڈہ پر عمل کرنے کے لئے صرف دو روزہ اسمبلی سیشن طلب کیاگیا ہے۔

انہوں نے عوامی مسائل پر مباحث کے لئے تقریبا 15 دن کا اسمبلی سیشن طلب کرنے کامطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.