ETV Bharat / state

اے پی سے تمل ناڈو کو جوڑنے والی سرحد پر دیوار تعمیر

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 2:19 PM IST

آندھراپردیش کے ضلع چتور سے تمل ناڈو کو جوڑنے والی سرحد پر تمل ناڈو کے عہدیداروں کی جانب سے دیوار تعمیر کردی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اے پی سے تمل ناڈو کو جوڑنے والی سرحد پر دیوار تعمیر
اے پی سے تمل ناڈو کو جوڑنے والی سرحد پر دیوار تعمیر

تمل ناڈو کی سرحد پر جملہ تین دیواروں کی تعمیر کا کام انجام دیا گیا ہے۔

موجودہ صورتحال میں پڑوسی ریاست اے پی سے کسی کو بھی تمل ناڈو اپنی ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہتی۔وائرس کی روک تھام کے لیے ہی اس طرح کی دیواروں کی تعمیر کا کام انجام دیاگیا ہے۔

اے پی کے ضلع چتور کے تروتاڑی کی شیٹنتنگل شاہراہ پر بھی ایک دیوار تعمیر کی گئی ہے۔اسی طرح ملامونیرو کے حدود میں ایک دیوار،بوماسمدرم علاقہ کو تمل ناڈو سے جوڑنے والی شاہراہ پر ایک دیوار کی تعمیر کا کام کیا گیا ہے۔

اسی دوران اے پی کے ضلع گنٹور میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے۔ضلع کے نرساراو پیٹ میں عوام کے گھروں سے نہ نکلنے کو یقینی بنانے کے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں جس کے لیے مزید پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو الگ تھلگ مرکز بھیجا جارہا ہے۔اس ضلع میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر214تک جاپہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.