اساتذہ ریزرویشن سے متعلق کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش حکومت کو ہدایت دی ہے کہ' ریزرویشن 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔
عدالت عظمی کے آئین بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اندرا ساہنی کے معاملے میں دیئے گئے انتظامات کے مطابق ریزرویشن 50 فیصد سے تجاوز نہیں کرسکتا ہے۔
عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ 'وہ 50 فیصد کی حد سے آگے بڑھانے کی وجہ بتایں۔'
عدالت نے کہا ہے کہ 'موجودہ وقت میں کام کرنے والے اساتذہ کام کرتے رہیں گے ، لیکن مستقبل میں 50 فیصد سے زیادہ ریزرویشن درست نہیں ہوگا۔'
واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں اساتذہ ریزرویشن سے متعلق مقدمہ گذشتہ برس سے عدالت میں چل رہا تھا۔