بینک ریکوری ایجنٹس کی جانب سے اپنے والد کو مسلسل ہراسانی سے تنگ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ معاملہ کی جانچ میں تیزی لاتے ہوئے پولیس نے آج چار ریکوری ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ اے پی کے این ٹی آر ضلع میں پیش آیا۔ طالبہ کی شناخت ہریتاورشنی کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمین سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے جنہوں نے اس کے گھر پہنچ کر قرض کی رقم کی واپسی کے لئے اس کے ارکان خاندان کو ہراساں کیا تھا۔ Student Committed Suicide in AP
مزید پڑھیں:
بتایا جاتا ہے کہ 'متوفی کے والد نے 6 لاکھ روپئے کی رقم بینک سے قرض کے طورپر لی تھی۔رقم کی عدم واپسی پر ریکوری ایجنٹس گذشتہ کچھ عرصہ سے متوفی کے خاندان پر شدید دباو ڈال رہے تھے۔ ایجنٹس نے طالبہ کی ماں سے نامناسب انداز میں بات کرتے اور اس کی بے عزتی کرتے تھے۔ ارونا سری نے باپ کی ہراسانی اور معاشی مشکلات پر مایوسی کے عالم میں یہ انتہائی اقدام کیا۔
اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے بعض اہم شواہد جمع کئے اور چار بینک ریکوری ایجنٹس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔
یواین آئی۔