حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں پولیس نے لال صندل کی لکڑی کے 16 اسمگلرز کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے قیمتی لال صندل کی لکڑیوں کو ضبط کر لیا۔ ان لکڑیوں کو لاری اوردو آٹوز کے ذریعہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ایک اطلاع پر پولیس نے ضلع کے برہماگاری مٹھ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی لی اور ان گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ Red Sandalwood Smuggling in Kadapa
ذرائع کے مطابق یہ اسمگلرس لنکاملی جنگلاتی علاقہ سے لکڑیوں کو کاٹ کر ان کی اسمگلنگ کی کوشش کررہے تھے۔اس بات کی اطلاع پولیس کو ہوگئی جس نے گاڑیوں کی اچانک تلاشی مہم کے ذریعہ ان قیمتی لکڑیوں کو ضبط کرلیا اور ان کی اسمگلنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: Red Sandalwood Smugglers Arrested in AP: آندھراپردیش میں لال صندل کی لکڑیوں کے اسمگلرس گرفتار
یو این آئی