Seven Labourers Died in Andhra Pradesh: تیل کے ٹینک کی صفائی کے دوران سات مزدور ہلاک - آندھرا پردیش کا تیل ٹینکر حادثہ
تیل کی ٹینکر کو صاف کرنے کے دوران سات افراد کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں پاڈیرو کے پانچ باشندے شامل ہیں۔ دیگر کی شناخت پلیمیرو کے رہائشیوں کے طور پر کی گئی ہے۔ Oil Tanker Incident
تیل کے ٹینک کی صفائی کے دوران سات مزدور ہلاک
آندھرا پردیش: کاکیناڈا ضلع کے پیڈا پورم منڈل کے راممپیٹا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں زیر تعمیر امباتی سبنا تیل فیکٹری کے احاطے میں تیل کے ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے سات مزدوروں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں پاڈیرو کے پانچ باشندے شامل ہیں جب کہ دیگر کی شناخت پلیمیرو کے رہائشیوں کے طور پر کی گئی ہے۔