ETV Bharat / state

آندھرا پردیش ایس ای سی کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) آرڈیننس کو ختم کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اے پی حکومت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔

چیف جسٹس کی معیار سے متعلق ایس ای سی سے جواب طلب

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:08 PM IST

سپریم کورٹ نے ریاست آندھرا پردیش حکومت کی اپیل پر ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز آندھرا پردیش حکومت کی اپیل پر ہائی کورٹ کے حالیہ حکم کے خلاف ریاستی انتخابی پینل کے سربراہ کی معیاد کو پانچ سال سے گھٹا کر تین سال کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس اے ایس بوپنا اور ہریشکیش رائے کی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم کو بدلنے سے انکار کردیا اور ایس ای سی اور نمماگڈا رمیش کمار سے جواب طلب کیا جو ریاستی انتخابی پینل کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہیں۔

سی جے آئی بوبڈے نے کہا کہ عدالت ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے مطمئن نہیں تھی اور سوال کیا کہ آیا اس طرح کے آرڈیننس کو کس طرح منظور کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 29 مئی کو ہائی کورٹ نے وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت کی جانب سے 10 اپریل کو جاری کردہ آرڈیننس کو ختم کرتے ہوئے ایس ای سی کے عہدے کو پانچ سے تین سال تک محدود کردیا تھا۔

اس دوران ریٹائرڈ جج وی کناگراج کو نیا چیف مقرر کرنے کے ایک حکومتی آرڈر کو بھی ختم کردیا گیا اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ نمماگڈا رمیش کمار کو ریاستی انتخابی پینل کا چیف مقرر کیا۔

خیال رہے کہ وائی ایس آر کانگریس حکومت نے 10 اپریل کو آرڈیننس جاری کرتے ہوئے اچانک ہی رمیش کمار کو عہدے سے ہٹا دیا اور ایس پی سی کے سربراہ کی معیاد کو گھٹا کر پانچ سے تین سال کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.