ETV Bharat / state

AP Road Accident اے پی کے کوناسیما ضلع میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

author img

By

Published : May 22, 2023, 1:00 PM IST

آندھرا کے کوناسیما ضلع میں لاری اور کار کے درمیان ٹکر ہوئی، اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ Road accident in Konaseema

اے پی کے کوناسیما ضلع میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے کوناسیما ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے ممڈی ورم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ لاری ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ لاری کا ڈرائیور تیز رفتاری اور لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلا رہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے لاری کا توازن کھو دیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ پولیس نے لاشوں کی شناخت کا کام شروع کردیا ہے۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تلنگانہ کے مختلف مقامات پر پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ قاضی پیٹ میں ٹرین میں سوار ہونے کے لئے دو بھائی جن کی شناخت اے شیورام اور ہری کرشنا کے طور پر کی گئی ہے، جارہے تھے تبھی ہنمکنڈہ ضلع کے حسن پرتھی منڈل کے انا ساگر میں ان کی بائیک کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں اے شیورام اور ہری کرشنا ہلاک ہوگئے۔ ان کا تعلق کریم نگر ضلع کے حضورآباد منڈل کے کنڈوگولا گاؤں سے ہے۔ وہیں جے شنکر بھوپال پلی ضلع کے گرمیلا پلی کے قریب ایک تیز رفتار کار الٹ گئی۔ ا س حادثہ میں ورنگل ضلع کے رہنے والے آشیش اور ابھیشیک ہلاک ہو گئے۔ جے شنکر بھوپال پلی ضلع کے بھاگیرتی پیٹ اسٹیج پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دادا اور پوتی کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آر ٹی سی بس نے دادا اور پوتی کی ٹو وہیلر کو ٹکر مار دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: MP Road Accident کٹنی میں سڑک حادثے میں تین خواتین ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.