حیدرآباد: شادی میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے اننت پلی گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ لاری قومی شاہراہ پر ٹہری لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔ حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کار سے لاشوں کو نکالتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا۔ مہلوکین میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
یہ کار راجمندری سے وجئے واڑہ جارہی تھی۔ اس کار میں 8 افراد سوار تھے۔ حادثہ میں دیگر دو افراد بھی شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔ مہلوکین کاتعلق راجہ مہیندراورم ضلع کے پرکاش نگر سے ہے۔ مرنے والوں میں ستی بابو، روی تیجا، شراوانی کماری،ارو نا اوردیگر شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: AP Road Accident آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک
یو این آئی