ETV Bharat / state

آندھرا پردیش میں جدید ٹیکنالوجی والی سڑک - gannavaram

ناظرین آپ نے گلی محلہ اور شہر میں سڑکوں کو بنتے ضرور دیکھا ہوگا جہاں کثیر مقدار میں ریت سمنٹ اور کنکر کا استعمال ہوتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی والی سڑک
author img

By

Published : Mar 24, 2019, 4:43 PM IST

Updated : Mar 24, 2019, 5:15 PM IST

آندھراپردیش کے پنچایت راج انجینئرنگ شعبہ نے امریکی نمائندہ گیاری ولسن اور انکی ٹیم کے ساتھ ملکر، علاقہ گننا ورم میں بغیر کسی مٹریل کے صرف مٹی سے سڑک بنانے کا کام شروع کیا۔

جدید ٹیکنالوجی والی سڑک

پنچایت راج کے اعلی افسر وینکٹیشور راو نے اس ضمن میں بتایا کہ، امریکی ٹیکنالوجی سے بنائی جارہی سڑک میں ،ٹیررا پیو،نامی کیمیکل کا استعمال ہوتا ہے،راو نے کہا سڑک بنانے کی جگہ ہی سے مٹی حاصل کی گئی ہے پھر مٹی کو بکھیر کر تین پرت کیمیکل اس پر ڈالا گیا۔
مذکورہ افسر نے کہا کہ سڑک بنانے کے اس طریقہ کار اور ٹیکنالوجی سے سڑک کی تعمیر کا خرچ کم اور آدھا ہوجاتا ہے۔
ویکٹیشور راو نے کہا کہ این ٹی آر روڈ سے، ملے پالم، تک بنائی جارہی دو کلو میٹر پر محیط اس سڑک پر صرف پینتیس لاکھ روپیے خرچ ہونگے، جبکہ مٹریل سے بنائی جانے والی سڑک پر 70 تا 80 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 24, 2019, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.