ETV Bharat / state

اے پی: راشن پہنچانے والی گاڑیوں کے رنگ کی تبدیلی کے احکام پر روک

آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے راشن پہنچانے والی گاڑیوں کے رنگ تبدیل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے احکام پر روک لگادی ہے۔

ap high court
اے پی: راشن پہنچانے والی گاڑیوں کے رنگ کی تبدیلی کے احکام پر روک
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 4:33 PM IST

آندھر اپردیش ہائی کورٹ سے ریاستی حکومت کو راحت ملی ہے کیونکہ عدالت نے ریاست میں راشن گھرگھر فراہم کرنے والی گاڑیوں کے رنگ کو بدلنے کے لئے دئے گئے احکام پر روک لگا دی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس خصوص میں اس کی جانب سے جاری کردہ عبوری احکام 15مارچ تک نافذ العمل رہیں گے۔

ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کی وجہ سے ان گاڑیوں کے رنگ کو بدلنے کی ہدایت ریاستی الیکشن کمیشن نے دی تھی۔ ریاستی الیکشن کمشنر نماگڈہ رمیش نے ان گاڑیون کا معائنہ کیا تھا اور ریاست میں پنچایت انتخابات کے پیش نظر ان کے رنگ کو بدلنے کے احکام دئے تھے۔

ریاست کی جگن موہن ریڈی زیرقیادت ریاستی حکومت نے ان احکام کو اے پی ہائی کورٹ میں چیلینج کیا تھا۔

عدالت نے اس معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن کے احکام پر روک لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ: آر ٹی سی ملازمین تنخواہ کے منتظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.