ابھی تک اس زیرزمین پلانٹ سے چھ ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں سے تین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ راؤ نے واضح کیا کی اس حادثہ کی وجوہات کو پتہ لگایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کے حکم پر ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے سی آئی ڈی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگووند سنگھ کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے ۔اس یونٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے ملازمین پلانٹ میں پھنس گئے تھے اور ہر ممکن کوشش کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا۔
انہوں نے اس حادثہ کو بے حد تکلیف دہ بتایا اور سوگوار خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ساتھ ہی اس واقعہ میں جھلسے لوگوں کے جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے افسران کو جھلسے افراد کو سرکاری خرچ پر بہتر طبی علاج مہیا کرانے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ اس واقعہ کے تعلق سے وزیر جگدیش ریڈی اور ٹی ایس ٹرانسکو، جنکو کے چیئر میں اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈی پربھاکر راؤ سے باقاعدگی سے بات کررہے ہیں ۔یہ لوگ پلانٹ میں ہیں اور باقاعدگی سے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
بتایا جارہا ہے کہ اس واقعہ کے وقت پلانٹ میں 30ملازمین موجود تھے،جن میں سے 15 بحفاظت پلانٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے،جبکہ چھ ملازمین کو راحت اور امدادی کارکنان نے بچا لیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔