ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra اے پی میں دوسرے دن راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دوسرے دن بھی اپنی بھارت جوڑو یاترا جاری رکھی۔ Bharat Jodo Yatra in Andhra

اے پی میں دوسرے دن راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 10:12 AM IST

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں دوسرے دن بھی اپنی بھارت جوڑو یاترا جاری رکھی۔ وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ نے کل شب ادونی منڈل کے چھاگی گاؤں میں لگائے گئے کیمپ کی خصوصی بس میں شب بسری کی اور پھر انہوں نے پیر کی صبح باناواسی گاوں سے اپنی اس یاترا کا آغاز کیا۔ راہل گاندھی کے رات میں قیام کے موقع پر اسپیشل پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ Bharat Jodo Yatra Banavasi Village in Kurnool

بیشتر مواضعات سے گذرتے ہوئے راہل گاندھی، ادونی ٹاون پہنچیں گے۔ یہ یاترا اے پی میں 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران وہ ریاست میں 119کلومیٹرس کا فاصلہ طئے کریں گے۔ یاترا کے چار دنوں کے بعد راہل گاندھی پھر ایک بار کرناٹک پہنچیں گے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے سلسلہ میں اے پی کانگریس کمیٹی کی جانب سے وسیع تربندوبست کیاگیا ہے۔ اسی دوران صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے اس یاترا کی کامیابی کے لئے 14کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sonia Gandhi joins Bharat Jodo Yatra سونیا گاندھی راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.