تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے تروپتی کے رینی گُنٹا ہوائی اڈے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا منظم کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔
بعد ازاں آندھرا پردیش کی رینی گُنٹا پولیس نے این چندر بابو نائیڈو کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ چِتّور ضلع میں انتخابی مہم میں شریک ہونے جارہے تھے۔