ETV Bharat / state

Operation Mother Tiger In AP شیر کے بچوں کو ماں سے ملانے آپریشن مدر ٹائیگر آخری مرحلہ میں پہنچ گیا - آندھراپردیش کے ضلع نندیال

نندیال ضلع میں شیر کے چار بچوں کی ماں کی تلاش جاری ہے۔ ان شیر کے بچوں کو ان کی ماں سے ملانے کے لیے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مدرٹائیگر آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 11:43 AM IST

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں آپریشن مدر ٹائیگر آخری مرحلہ میں پہنچ گیا ہے جہاں پرجنگلاتی علاقہ میں شیر کے چاربچے پائے گئے تھے۔ ان کا ویڈیو کے سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے اور مقامی افراد کی اطلاع کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس آپریشن کو شروع کیا تھا۔ ان شیر کے بچوں کی عمر ایک ماہ ہے۔ ضلع کے کوتہ پلی منڈل کے پداگومڑہ پورم میں ان شیر کے بچوں کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف پایا جاتا ہے۔ ان شیر کے بچوں کو ان کی ماں سے ملانے کے لیے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مدرٹائیگر آپریشن کا آغاز کیا جو آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ اس آپریشن کے آغاز کے 72 گھنٹوں کے بعد ان بچوں کی ماں کا پتہ چل گیا۔ وٹرنری ڈاکٹرس ان بچوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور ان کی نگرانی میں ہی ان کو غذا دی جارہی ہے۔مڈگو دیہات کے جنگلاتی علاقہ میں شیرنی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وائلڈ لائف سنکچری میں بھوک کی وجہ سے چیتے کے بچے ہلاک

اس کے پنجوں کے نشانات سے اس کی موجودگی کا پتہ چلا جس کے بعد ان بچوں کو جنگل میں چھوڑنے کیلئے لے جانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاہم عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیاکہ ان بچوں کو چونکہ انسانوں نے ہاتھ لگایا ہے اسی لئے یہ شیرنی انہیں قبول کرے گی یا نہیں یہ ایک بڑا سوال ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایاکہ یہ چار بچے محفوظ ہیں۔ان کی ماں سے ان کودوبارہ ملانے کے لئے مساعی کی جارہی ہے جو جنگلاتی علاقہ میں گھوم رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.