ETV Bharat / state

کھلونہ نگل لینے سے بچی کی موت

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 4:51 PM IST

پولیس نے کہا کہ اس لڑکی کی موت کے لئے کسی کو بھی ذمہ دارقرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔

died
died

آندھراپردیش کے وجیا نگرم ضلع میں چھوٹے بچوں کے کھانے کے چپس کی پیکٹ میں آئے کھلونے کو نگل لینے سے ایک سال کی بچی کی موت ہوگئی۔

ساندھیا نامی خاتون نے اپنی ایک سالہ بچی مونیکا کے لئے کریکر رنگ کا پیکٹ خریدا۔ بچی نے پیکٹ کے تمام رنگ کھا لئے یہاں تک کہ پیکٹ میں بطور تحفہ دیئے گئے چھوٹے کھلونے کو بھی نگل لیا۔

کھلونہ اس کے گلے میں پھنس جانے سے بچی کی سانس رک گئی۔ مونیکا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

پولیس نے کہا ' بچی کی موت کے لئے کسی کو بھی ذمہ دارقرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے'۔

پولیس نے تاہم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیے
ہاتھرس معاملہ: سجنے سنگھ پر سیاہی پھینکی گئی

لڑکی کے رشتہ داروں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ ایسے پیکٹس میں چھوٹے کھلونوں کو پیک نہ کرنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.