ETV Bharat / state

کسانوں اور خواتین کی تحریک کو نیوزی لینڈ کی حمایت

امراوتی کے کسانوں اور خواتین کی تحریک کو نیوزی لینڈ میں مقیم تلگو این آرآئیز نے اپنی حمایت دی ہے۔

امراوتی کے کسانوں اور خواتین کی تحریک کو نیوزی لینڈ میں مقیم تلگو این آرآئیز نے اپنی حمایت دی ہے

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 2:19 PM IST

نیوزی لینڈ میں مقیم تلگو این آرآئیز نے آندھرا پردیش (اے پی)کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں اور خواتین کی تحریک کی حمایت میں پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

ان مظاہرین نے کسانوں کے 300 دنوں کے احتجاج اور تحریک کی حمایت کا اعلان کیا اور آکلینڈ میں پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کیا، اور موجودہ حکومت کے تین دارالحکومتوں کے قدم کی مخالفت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لیے اپنی اراضیات دینے والے کسانوں کو حکومت مشکل میں ڈال رہی ہے جو افسوسناک بات ہے۔

امراوتی کے کسانوں اور خواتین کی تحریک کو نیوزی لینڈ میں مقیم تلگو این آرآئیز نے اپنی حمایت دی ہے
امراوتی کے کسانوں اور خواتین کی تحریک کو نیوزی لینڈ میں مقیم تلگو این آرآئیز نے اپنی حمایت دی ہے

انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف مقامات کی مٹی، پانی کو لا کر یہاں امراوتی کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھاگیا تھا۔

دوسری طرف کسانوں نے امراوتی کو انتظامی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے وائی ایس جگن موہن ریڈی زیر قیادت حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست کے لیے تین دارالحکومتوں کے بجائے صرف ایک ہی دارالحکومت امراوتی برقرار رکھاجائے۔

ریاستی حکومت پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کا اس مسئلہ پر گٹھ جوڑ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے کسانوں کے ساتھ دغا بازی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.