ETV Bharat / state

گنٹور: ضلع کلکٹر کے خلاف احتجاج - آندھراپردیش

آندھراپردیش کے گنٹور میں کورونا کی وجہ سے انتقال کرجانے والے 2 مسلم افراد کی لاش نذر آتش کرنے پر مسلم تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

Muslim bodies demand inquiry against Guntur Collector
مسلم افراد کی لاشوں کو جلانے پر گنٹور کلکٹر کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : May 1, 2020, 1:21 PM IST

مسلم تنظیموں نے حکومت سے اس سلسلہ میں تحقیقات کرانے اور مرکزی حکومت کے جاری کردہ رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر گنٹور ضلع کلکٹر سمول آنند کمار کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گنٹور میں رحمانی ہوٹل کے مالک کا 25 اپریل کی رات کو انتقال ہوگیا تھا جبکہ وہ کورونا ٹسٹ میں مثبت پائے گئے تھے اور ان کے ارکان خاندان کو کورنٹائن کردیا گیا تھا تاہم عہدیداروں نے مسلم شخص کی لاش کو ہندو طریقہ کے مطابق جلادیا۔

ایک ہفتہ قبل بھی ایک مسلم میت کو بھی ہندو رسم کے مطابق جلادیا گیا تھا۔

مسلم تنظیموں نے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کی معطلی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے اس سلسلہ میں واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ کورونا وائرس سے فوت ہونے والے شخص کی آخری رسومات مذہبی عقاد کی بنیاد کے عین مطابق انجام دی جائیں۔ تاہم آندھراپردیش میں 31 کورونا متاثرین کی لاشوں کی ان کے مذہبی عقائد کے مطابق آخری رسومات انجام دی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.