ETV Bharat / state

آندھرا میں کورونا معاملے 1.86 لاکھ سے زیادہ

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:58 PM IST

آندھرا پردیش میں کورونا وبا (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس ہزار سے زیادہ 10,128 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بدھ کو بڑھ کر 1.86 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

More than 1.86 lakh corona cases in Andhra Pradesh
آندھرا میں کورونا معاملے 1.86 لاکھ سے زیادہ

محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1,86,461 ہوگئی ہے۔ اس دوران 77 اور لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,681 ہوگئی ہے۔
اس مدت میں 8,729 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1,04,354 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابھی 80,426 معاملے سرگرم ہیں جو منگل کو 79,104 تھے۔ سبھی متاثر مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا سے سنگین طور سے متاثر آندھرا پردیش انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں جمعرات تک چوتھے مقام پر تھا لیکن جمعہ کو پھر سے دس ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے کے بعد یہ مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد ملک کی تیسری ریاست بن گئی جہاں انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
گزشتہ ہفتہ آندھرا پردیش میں مسلسل تین دنوں تک دس ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے تھے جس کے بعد یہ دہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے مقام پر آگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.