تاڈی کونڈہ حلقہ کی نمائندگی کرنے والی سری دیوی نے 2019میں ہوئے انتخابات میں تلگودیشم امیدوار شراون کمار کو شکست دی تھی تاہم لیگل رائٹس پروٹکشن فورم نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے سنتوش نامی شخص نے صدرجمہوریہ سے کی گئی شکایت میں کہا تھا کہ ایک انٹرویو کے دوران سری دیوی نے واضح کیا ہے کہ وہ عیسائی ہیں۔
شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ عیسائی ہوتے ہوئے سری دیوی کس طرح ایس سی طبقہ کے لئے محفوظ حلقہ سے اسمبلی کے لیے مقابلہ کرسکتی ہیں۔وہ اس حلقہ سے مقابلہ کے لیے اہل نہیں ہیں۔اس شکایت پر صدرجمہوریہ کے دفتر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حقائق کے سلسلہ میں جانچ کرنے کی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی۔
کمیشن نے گنٹور ضلع کے جوائنٹ کلکٹر دیشن کمار کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلہ کی جانچ کرے اور اس خصوص میں رپورٹ پیش کرے جس پر سری دیوی کو اس ماہ کی 26تاریخ کو گنٹور میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیاگیا ہے۔
رکن اسمبلی سری دیوی کےطبقے کی جانچ ہوگی - andhra pradesh mla
آندھراپردیش کے الیکشن کمشنر نے ہدایت دی ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کی رکن اسمبلی سری دیوی کا تعلق کس طبقہ سے ہے، اس بات کی جانچ کی جائے۔

tue
Conclusion: