ETV Bharat / state

وشاکھاپٹنم میں فشنگ ہاربر میں بڑے پیمانہ پر آتشزدگی، 40 کشتیاں جل کر خاکستر - واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں فشنگ ہاربر میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے سے تقریبا 40 کشتیاں جل کرخاکستر ہوگئیں۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ AP Fire Incident

Massive fire breaks out at fishing harbor in Andhra Pradesh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 10:52 AM IST

وشاکھاپٹنم میں فشنگ ہاربر میں بڑے پیمانہ پرآگ

وشاکھاپٹنم: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں فشنگ ہاربر میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں تقریبا 40کشتیاں جل کرخاکستر ہوگئیں۔ یہ واقعہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔یہ ہاربر بندرگاہی شہر وشاکھاپٹنم میں ہے جو خلیج بنگال کا صنعتی مرکز ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا گیا جنہوں نے وہاں پہنچ کرآگ بجھانے کے کام کا آغاز کیا۔ آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیاگیا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ ڈی سی پی آنند ریڈی نے کہاکہ یہ آگ ایک کشتی میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کشتیوں تک پھیل گئی۔ اے ڈی جی پی لااینڈآرڈرروی شنکر نے کہا کہ ایک کشتی جس میں آگ لگی تھی میں بعض نوجوان تھے۔ سمجھاجاتا ہے کہ وہ کشتی میں پارٹی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بٹہ مالو میں آتشزدگی کی واردات میں چھ دکانیں اور ہوٹل خاکستر

کشتی چلانے والوں نے آگ کو دیکھ کر وہاں پہنچ کر اس کشتی کو سمندر میں چھوڑدیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کشتی میں فُل ٹینک ڈیزل اور گیس سلنڈرس تھے۔ اس آگ نے وہاں ٹہرائی گئی دیگرکشتیوں کو بھی جلد ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہاکہ بحریہ کے جہازسہارا نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی۔ بعض مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے جان بوجھ کر یہ آگ لگائی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں سازش کا الزام لگایا۔فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے کہاکہ یہ واقعہ کل شب تقریبا ایک بجے پیش آیا اور آگ کو تقریبا چاربجے تک قابو پالیاگیا۔ وشاکھاپٹنم فائر آفیسر ایس رینوکیا نے کہاکہ 12فائربریگیڈس نے آگ پر قابو پایا اور این ڈی آرایف کے ساتھ ساتھ وشاکھاپٹنم پورٹ ٹرسٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.