ETV Bharat / state

آندھراپردیش: جنسی امتیاز کے خاتمہ کے لئے ریلی کا انعقاد - خاتون پولیس ملازمین کے لئے طبی کیمپس منعقد کئے گئے

ریاست آندھرا پردیش میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا نیز سماج میں خواتین کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کے خاتمہ کے لئے کئی ریلیاں نکالی گئی۔

عالمی یوم خواتین
عالمی یوم خواتین
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 2:23 PM IST

آندھرا پردیش میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے، ریاست کے وجئے واڑہ اور مچھلی پٹنم میں خاتون پولیس ملازمین کے لئے طبی کیمپس منعقد کئے گئے۔

عالمی یوم خواتین
عالمی یوم خواتین

نندی گاما میں خاتون پولیس ملازمین کی جانب سے مومی شمعوں کی ریلی نکالی گئی، نزواڑ میں طالبات، خواتین اور خاتون پولیس ملازمین کی جانب سے بھی مومی شمعوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ گڈی واڑہ میں ایس پی رویندرابابو کی قیادت میں مومی شمعوں کی ریلی نکالی گئی۔

گنٹور ضلع میں بھی منعقدہ ریلی میں طالبات اور خواتین کو پُرجوش دیکھا گیا جنہوں نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سماج میں جاری جنسی امتیاز کے خاتمہ کی ضرورت کو اجاگر کیا اور خواتین کی سلامتی کے لئے مناسب اقدامات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، نرساراو پیٹ میں بھی ایسی ہی ریلی نکالی گئی۔

راجہ مہیندراورم میں پولیس کی جانب سے مومی شمعوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں نے بھی شرکت کی۔کاکناڈا میں طلبہ نے انسانی زنجیر کا بھی اہتمام کیا۔ ایلورو میں خواتین نے انسانی زنجیر کا اہتمام کرتے ہوئے مومی شمعوں کی ریلی نکالی۔ پرکاشم ضلع کے چیرالہ، کندوکورمیں خاتون ملازمین پولیس نے ریلی نکالی۔''خواتین کی سلامتی ہی ہماری ذمہ داری ہے'' کے عنوان سے یہ ریلیاں نکالی گئیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.