نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو M Venkaiah Naidu نے آج اراکین سے اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کو کورونا ویکسین Corona Vaccine لگوانے کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی۔
مانسون اجلاس کے پہلے دن وقفہ سوالات کے آغاز سے قبل اپنے بیان میں نائیڈو نے اراکین سے اپیل کی کہ ملک کی 80 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔ اب تک 120 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا پروٹوکول میں ایوان کا یہ لگاتار چوتھا اجلاس ہے جس میں کورونا سے متعلق جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ارکان کے بیٹھنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے پارلیمنٹ کی مختلف کمیٹیوں کے اجلاسوں کا بھی ذکر دیا۔