ETV Bharat / state

حاملہ خاتون کی مدد کرنے پر آنگن واڑی کارکن کو انعام - آنگن واڑی

ریاست آندھراپردیش کے کرنول میں ضلع کلکٹر کی جانب سے ایک آنگن واڑی کارکن کی ستائش کی گئی۔

Kurnool DC rewards Anganwadi worker for assisting childbirth during lockdown
حاملہ خاتون کی مدد کرنے پر آنگن واڑی کارکن کو انعام
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 4:18 PM IST

ضلع کرنول کے نندیال شہر کی حاملہ خاتون دویا بھارتی اپنے گھر میں اکیلی تھی جبکہ جمعہ کے روز اسے درد ہونے لگا اور لاک ڈاون کی وجہ سے گھر کے ارکان اس تک نہیں پہنچ سکے۔

ودیا بھارتی نے پڑوس میں رہنے والی آنگن واڑی کارکن چنماں سے مدد مانگی جس کے بعد جنماں نے اسے ایک آٹو کی مدد سے نندیال گورنمنٹ ہسپتال منتقل کیا اور ابتدائی جانچ کروائی۔

ہفتہ کی صبح سیزرین آپریشن کے ذریعہ ایک دویا بھارتی نے ایک لڑکے کو جنم دیا جبکہ چنماں مسلسل اس کے ساتھ ہی رہیں۔

دویا بھارتی نے کہا کہ بلڈ پریشر کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی نازک تھی، انہوں نے چنماں کی مدد کےلیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

چنماں نے کہا کہ دویا بھارتی ان کی بیٹی کی طرح ہے اور لاک ڈاون کی وجہ اس کی والدہ نندیال آنے سے قاصر تھیں اور جب دویا نے مجھ سے مدد مانگی تو میں نے اپنی بیٹی کی طرح اس کی مدد کی۔

جب یہ اطلاع ضلع کلکٹر کو ملی تو کلکٹر نے چنماں کی خدمات کی ستائش کی اور بیس ہزار روپئے انعام کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.