جگن موہن ریڈی دہلی میں منگل کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنما متحدہ اے پی کی تقسیم کے ذریعے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پیدا شدہ مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ساتھ ہی پولاورم پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوگی۔
جگن، وزیراعظم کو اس پروجیکٹ کے ٹینڈرز کی منسوخی سے بھی واقف کروائیں گے۔ بدھ کو وزیراعلی، صدر رام ناتھ کووند اور مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کریں گے۔